?️
سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل سے کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کو مشکوک اور عجیب قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر امریکی حکام کے ردعمل سے کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں خاص طور پر ان وجوہات کے بارے میں جن کی وجہ سے وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اس واقعہ میں ملوث نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
زاخارووا نے مزید کہا کہ واشنگٹن حکام اس سانحے کے درمیان اس واقعے میں کسی فریق کے ملوث نہ ہونے کے بارے میں کون سی بنیادیں استعمال کرتے ہیں؟” یہ اپنے آپ میں ایک بڑا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے پاس اس معاملے پر قابل اعتماد معلومات تھیں تو اسے فوری طور پر روسی فریق کو فراہم کرنا چاہیے تھا،اگر ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے تو نہ تو وائٹ ہاؤس اور نہ ہی کسی اور کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بلا وجہ تبصرہ کرے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سچ پوچھیں تو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ کا ردعمل بھی بڑے سوالات کو جنم دیتا ہے،اس وقت ایک خونی دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی نہیں بلکہ غیر مشروط طور پر اس کی مذمت کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے بہت پریشان اور خوف زدہ ہے۔
یورپی یونین نے کہا کہ اسے ماسکو کنسرٹ پر ہونے والے حملے پر گہرا افسوس ہے، جس کے بارے میں روسی حکام نے کہا کہ کم از کم 40 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔
یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کو ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے کی رپورٹ پر بہت تشویش ہے، یورپی یونین شہریوں کے خلاف کسی بھی حملے کی مذمت کرتی ہے۔
یاد رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے بھی ماسکو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ کی خبر کے چند گھنٹے بعد ہی روسی استغاثہ نے اس واقعے کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔
اس واقعے کے ردعمل میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر واشنگٹن کے پاس اس دہشت گردانہ حملے کے بارے میں قابل اعتماد معلومات ہیں تو اسے فوری طور پر اس کا اعلان کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل
ماسکو کے میئر نے اگلے ہفتے کے آغاز تک اس شہر میں تمام کھیلوں، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی پولیس کے خصوصی دستے واقعے کے مرکز پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور 4 مسلح افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب بیان
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر
اپریل
حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
فروری
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
’بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میرے ڈرامے کی کاپی ہے‘
?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے
اپریل
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے
اپریل
نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے
ستمبر
ترک صدر کا دمشق کا دورہ؛ تاریخی مسجد اموی میں حاضری اور الجولانی سے ممکنہ ملاقات
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک
دسمبر