?️
مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
لبنانی ماہرِ تعلیم اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر جمال واکیم نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنا دراصل لاطینی امریکہ پر دوبارہ غلبہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، جبکہ نام نہاد بین الاقوامی قانون حقیقت میں کوئی وجود نہیں رکھتا اور محض مغربی ممالک کا گھڑا ہوا جواز ہے۔
جمال واکیم نے المنار ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عملی طور پر کوئی حقیقی بین الاقوامی قانون موجود نہیں۔ ان کے بقول، جو قوانین موجود ہیں وہ مغربی طاقتوں کی ایجاد کردہ ایک علامتی ڈھانچہ ہیں، جنہیں وہ اپنے مفادات کے مطابق استعمال یا نظر انداز کر دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ 1989 میں پاناما پر حملے اور صدر مانوئل نوریگا کے اغوا کے وقت بین الاقوامی قانون کہاں تھا؟ 2003 میں عراق پر حملے کے دوران یہ قانون کہاں تھا؟ ایران میں فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنائے جانے کے وقت عالمی قانون کیوں خاموش رہا؟ واکیم کے مطابق، امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ہی لوٹ مار اور جارحیت پر رکھی گئی تھی۔
لبنانی استاد نے کہا کہ امریکہ نے فردو کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور افغانستان پر بھی کسی بین الاقوامی جواز کے بغیر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا، سیمون بولیوار کے دور سے پہلے بھی، نہ منشیات پیدا کرنے والا ملک رہا ہے اور نہ ہی برآمد کرنے والا، لیکن آج امریکہ اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے مادورو پر الزامات عائد کر رہا ہے، جیسا کہ وہ کسی بھی ملک یا رہنما پر کر سکتا ہے۔
جمال واکیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آخر کس نے امریکہ کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ دنیا میں قوانین نافذ کرے اور عالمی بالادستی قائم کرے؟ انہوں نے کہا کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں غیر اخلاقی اقدامات کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں، اس کے باوجود وہ قومی سلامتی کے نام پر دوسرے ممالک میں مداخلت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، امریکہ کا اصل ہدف لاطینی امریکہ پر دوبارہ کنٹرول اور ان ممالک کے قدرتی وسائل، بالخصوص توانائی کے ذخائر، پر قبضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے متاثر تمام ممالک کو باہمی اتحاد کی طرف بڑھنا چاہیے۔ واکیم کے مطابق، اگرچہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعاون پہلے سے موجود ہے، لیکن یہ کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کو بھی ان واقعات پر تشویش ہونی چاہیے کیونکہ اس صورتحال کا براہِ راست اثر تیل کی درآمدات پر پڑ سکتا ہے۔
مادورو کے اغوا کے طریقۂ کار پر بات کرتے ہوئے واکیم نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق وینزویلا کی فوج کے اندر ایک مسلح گروہ کو خریدا گیا جس نے صدر مادورو کو اغوا کر کے امریکہ کے حوالے کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت کو اس صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے تھا، جیسا کہ ایران نے حالیہ مہینوں میں اپنے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت کے باوجود نظام کو مستحکم رکھا اور فوری طور پر نئے کمانڈر مقرر کیے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا، جس کے بعد کاراکاس اور دیگر شہروں میں دھماکوں اور دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی میں امریکی کردار کی تصدیق کی۔ وینزویلا کی حکومت نے اس اقدام کو کھلی فوجی جارحیت قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران، روس اور کئی دیگر ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ عالمی نظام کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک
جولائی
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
فلائنگ کار کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
?️ 1 جولائی 2021براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
جولائی
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے، قتل و غارت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سرفراز بگٹی
?️ 20 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے
مارچ
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر