?️
ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی
جزیرہ نما ملک ماداگاسکار میں فوجی بغاوت کے بعد کرنل مائیکل راندریانیرینا جمعہ کو باضابطہ طور پر صدرِ مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب افریقی یونین نے بغاوت کے بعد ماداگاسکار کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افریقی یونین کے کمیشن کے سربراہ محمد علی یوسف نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا:افریقہ میں قانون کی حکمرانی کو طاقت کے زور پر حاصل اقتدار پر ترجیح دینی چاہیے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ماداگاسکار کی رکنیت معطلی فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
یہ سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب 51 سالہ صدر آندری راجولینا نے تین ہفتوں کے عوامی احتجاج کے بعد ملک چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان کے خطرے کے باعث ایک محفوظ مقام کا رخ کیا ہے۔
راجولینا نے روانگی سے قبل پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ارکانِ پارلیمان نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے منگل کے روز انہیں غیابی طور پر مواخذہ کر کے برطرف کر دیا۔ اسی دوران فوج نے دارالحکومت میں داخل ہو کر اقتدار پر قبضے کا اعلان کیا۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ کرنل راندریانیرینا جمعہ کو سپریم کونسٹی ٹیوشنل کورٹ میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔راجولینا نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے اور اب بھی خود کو ملک کا قانونی صدر قرار دے رہے ہیں۔
ادھر جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی (SADC) نے بحران کے حل کے لیے سابق رہنماؤں پر مشتمل ایک مصالحتی وفد تشکیل دیا ہے۔ مالاوی کے صدر اور ایس اے ڈی سی کے موجودہ چیئرمین پیٹر موتاریکا نے اعلان کیا کہ اس وفد کی قیادت سابق صدر جویس باندا کریں گی۔
احتجاجی تحریک کا آغاز 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی شدید قلت کے خلاف ہوا تھا، مگر جلد ہی یہ مظاہرے بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر حکمرانی کے مطالبے میں تبدیل ہو گئے۔ زیادہ تر احتجاج میں نوجوان نسل شریک تھی، جنہوں نے کینیا اور نیپال کے جنریشن زیڈ احتجاجی ماڈل سے متاثر ہو کر مظاہرے کیے۔
ماہرین کے مطابق، یہ مظاہرے گزشتہ کئی برسوں میں ماداگاسکار میں سب سے بڑی عوامی تحریک تھے، جنہوں نے بالآخر فوجی مداخلت اور صدر کی برطرفی کی راہ ہموار کی۔
ماداگاسکار، جو بحرِ ہند میں واقع ایک غریب جزیرہ ہے، گزشتہ دہائیوں سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک کی تقریباً 75 فیصد آبادی 2022 میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی۔
1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد سے، ماداگاسکار میں بارہا کودتا اور سیاسی بحران رونما ہو چکے ہیں۔یہ تازہ ترین فوجی بغاوت 2020 کے بعد افریقہ میں فرانسیسی سابقہ نوآبادیات میں ہونے والی ایک اور بغاوت ہے اس سے پہلے مالی، برکینا فاسو، نائیجر، گابن اور گنی میں بھی اسی طرح کی فوجی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حماس: امریکی قرارداد خطرناک ہے اور بین الاقوامی نظام کے پورے ڈھانچے کو درہم برہم کرتی ہے
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان نے اس بات
نومبر
غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی تدفین کے دوران مغربی رہنماؤں نے انسان دوستی
اپریل
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر
امریکہ کا نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ذرائع کے مطابق، واشنگٹن صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو
جولائی
عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق ٹپس دیں
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی
ستمبر
فواد چوہدی برسے سپریم کورٹ کے جج پر
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کے
مارچ
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
جولائی
پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت
مارچ