?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف مظاہروں کے درمیان برطانوی دارالحکومت لندن میں داخل ہوئے اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
اخباری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو لندن پہنچنے پر سینکڑوں مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا،رپورٹ کے مطابق جیسے ہی نیتن یاہو نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کی سیڑھیوں پر برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے مصافحہ کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے؛نیتن یاہو جیل جاؤ، تم اسرائیل کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔
لندن میں مقیم اسرائیلی شہری ایمون کوہن نے روئٹرز کو بتایا کہ ہم یہاں نیتن یاہو اور جمہوریت پر ان کے حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے آئے ہیں،یاد رہے کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کے تجویز کردہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کا لندن کا دورہ ایران کے خلاف بین الاقوامی متحدہ محاذ بنانے اور اس ملک کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نیتن یاہو فرانس، اٹلی اور جرمنی کا سفر کر چکے ہیں،یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ان دوروں کا مقصد مذکورہ ممالک کو ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف متفق کرانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو ایسے وقت میں لندن کے دورے پر ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی پولیس فورسز نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور ان کے مغربی حواریوں نے گذشتہ برسوں میں کئی بار ایران کے ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جبکہ تہران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مغربی ایشیا کے خطے میں واحد ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ہے لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے:روس
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا
نومبر
حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
?️ 25 اپریل 2021اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید نے کورونا وائرس کا
اپریل
ماہرین نے ایک اہم سیارہ دریافت کر لیا
?️ 2 فروری 2022لندن (سچ خبریں)ماہرین فلکیات نے ایک ایسا اہم سیارہ دریافت کیا ہے
فروری
غزہ کے ہسپتالوں کے ساتھ قبضے کی فاشسٹ جنگ پر حماس کا ردعمل
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل
مارچ
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ
?️ 1 جنوری 2026 وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
?️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور
مارچ
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے
اپریل
خانیونس کے محصور ہسپتال میں انسانی تباہی کے آثار
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اپنی ایک رپورٹ میں خان یونس
فروری