سچ خبریںاسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی فضائی برتری کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکام نورکن نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ تل ابیب کو اب لبنان پر فضائی برتری حاصل نہیں رہی، نورکین، جو عنقریب اسرائیلی فضائیہ کی کمان سے سبکدوش ہو رہے ہیں، نے صیہونی سرکاری چینل کان کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل جب اس کے ایک ڈرون کو ایک مخالف نے مار گرایا تھا، لبنان کے اوپر جاسوسی پروازیں کم کر دی ہیں۔
یاد رے کہ نورکین کی یہ بات گذشتہ سال 29 اکتوبر کو لبنانی حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے ڈرون کو مار گرائے جانے کی طرف اشارہ تھا، جس کی اس وقت کے صہیونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اسی دن اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس تحریک کی فورسز نے دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر ایک صہیونی ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو لبنان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
صیہونی چینل نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ لبنانی فضائی حدود پر جاسوسی پروازوں کو کم کرنے کے اسرائیل کے فیصلے نے لبنانی فضائی حدود سے معلومات اکٹھا کرنے کی اس حکومت کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔