🗓️
سچ خبریں:بحرین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف عرب میڈیا کے اجلاس کے انعقاد پر لبنانی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اجلاس منعقد کرنے پر لبنانی حکومت سے احتجاج کیا، رپورٹ کے مطابق لبنان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف گذشتہ بدھ کو عرب میڈیا کی موجودگی میں منعقدہ ایک اجلاس میں اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا کی جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے اجلاس میں موجود عرب میڈیا کے ارکان کو دشمن عناصر اور دہشت گردی کے حامی قرار دیا اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بحرین کے خلاف توہین آمیز الزامات کو فروغ دینا تھا، بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے اس سلسلے میں لبنانی حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اجلاس کی میزبانی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ ممالک کی خود مختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے سکریٹریٹ کو بھی ایک احتجاجی نوٹ بھیجاجس میں کہا گیا کہ اس نے لبنان کے غیر دوستانہ اقدام کی مذمت کی ہے، بحرین نے لبنانی حکومت سے ایسی ملاقاتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس کے بقول قابل مذمت اقدامات ہیں جن کا مقصد بحرین کی توہین کرنا ہے اور بنیادی سفارتی اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان مساوی برادرانہ تعلقات کی خلاف ورزی کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:نابلس پر صیہونی فوج کے حملے کے چند گھنٹے بعد ان
جون
مسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا گیا
🗓️ 19 مئی 2021برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے
مئی
مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ
🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان
فروری
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المنار نیوز نیٹ ورک بیس نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی
اکتوبر
ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا
🗓️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا
اپریل
عمران خان کو کمزور سمجھ کر اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی: فواد چوہدری
🗓️ 27 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماس کے سیاسی
اگست