?️
لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و علاقائی کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ
لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا حالیہ منصوبہ، جو امریکی دباؤ اور اسرائیلی حمایت سے سامنے آیا ہے، سیاسی و طائفی اتفاقِ رائے کے فقدان، سکیورٹی ضمانتوں کی عدم موجودگی اور بیرونی مداخلت کے باعث نہ صرف ناقابلِ عمل قرار دیا جا رہا ہے بلکہ مبصرین کے مطابق یہ اقدام ملک اور خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
حزب اللہ 1980 کی دہائی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک مزاحمتی تحریک کے طور پر ابھری اور 2000 میں جنوبی لبنان کی آزادی اور 2006 کی 33 روزہ جنگ میں کامیابی کے بعد قومی مزاحمت کی علامت بن گئی۔ 1989 کے تفاهمِ طائف نے حزب اللہ کے اسلحے کو قابض کے خلاف مزاحمت کے لیے جائز قرار دیا۔
تاہم 2006 کے بعد اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت غیر ریاستی مسلح گروہوں کے خاتمے اور فوج کی جنوبی سرحدوں پر تعیناتی کی شرط، زمینی حقائق اور اسرائیلی جارحیت کے باعث مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔
امریکہ کی پیشکش میں حزب اللہ کا مکمل خلعِ سلاح، لبنانی فوج کی جنوبی علاقوں میں تعیناتی، اسرائیل سے کچھ متنازعہ علاقوں کی واپسی، سرحدی تنازعات کا حل اور ریاستی حاکمیت کی مضبوطی شامل ہیں۔ لیکن حزب اللہ اور اس کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ روزانہ کی اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر یہ شرائط لبنان کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کر دیں گی۔
منصوبہ وزرائے شیعہ کی عدم موجودگی میں منظور کیا گیا، جسے حزب اللہ اور امل تحریک نے غیر قانونی قرار دے کر وزیر اعظم نواف سلام سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
جب کہ ادہر لبنانی فوج مالی اور عسکری بحران کا شکار ہے، جبکہ حزب اللہ کو گوریلا جنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ماضی کا تجربہ یہ بتاتا ہیکہ 2008 میں حزب اللہ کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو محدود کرنے کی کوشش مسلح تصادم اور سیاسی بحران پر منتج ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ محورِ مزاحمت (ایران، حزب اللہ، حماس، عراقی مزاحمتی گروہ اور یمن کے انصار اللہ) کو کمزور کرنے کی ایک وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کی شدت 7 اکتوبر 2023 کے بعد بڑھی۔ اسرائیلی فضائی حملے، جنوبی لبنان میں پانچ اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ اور سینکڑوں حزب اللہ اہلکاروں کی ہلاکت اس کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
لبنان کی موجودہ صورتحال سے یہ بات واضح ہے کہ منصوبہ کاغذی حد تک باقی رہے گا، لیکن عملی مزاحمت اور داخلی اختلافات اسے غیر مؤثر رکھیں گے۔ اگر حکومت طاقت کے ذریعے منصوبہ نافذ کرنے پر اصرار کرے تو خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور حقیقی سکیورٹی ضمانتوں کی صورت میں ایک نیا دفاعی فارمولہ طے ہو سکتا ہے، لیکن فی الحال یہ امکان کمزور ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
فروری
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن
دسمبر
پنجاب میں تبدیلی کی باتوں میں اب اثر نہیں رہا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عرب
دسمبر
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
?️ 1 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم
جنوری
نیتن یاہو ہذیان بک رہے ہیں،مزاحمتی تحریک پورے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کروا سکتی ہے:رائے الیوم
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے جولان کی بلندیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلط کی جانے والی بااثر خاتون کون ہیں؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی کابینہ
جنوری
بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جولائی