?️
سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو موت ہوگئی پر جیل عملہ اس کو اسپتال لے جانے سے انکاری رہا۔
بحرین کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کی سنٹرل جیل میں ایک سیاسی قیدی عباس مال اللہ کی شہادت کی اطلاع دی درایں اثنا شہید کے اہل خانہ اور قانونی تنظیموں نے گولی لگنے سے ہونے والے زخموں کی وجہ سے ان کی تشویشناک حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہیں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے، دوسری طرف ، بہت سے سیاسی تنظیموں اور دھڑوں نے اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحرینی شہری کی شہادت طبی خدمات کی عدم دستیابی اور اس کے ساتھ بد سلوکی کی وجہ سے ہوئی ۔
یادرہے کہ بحرین کی سینٹرل جیل میں حکام کی جانب سے طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کرنے کے بعد نویدرت قصبے سے تعلق رکھنے والے عباس مال اللہ کو شہید کردیا گیا،یادرہے کہ انہیں مئی 2011 میں دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے خصوصی طبی اور صحت کی خدمات کی ضرورت تھی،بحرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ما اللہ اپنے دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور سانس لینے یا بولنے سے قاصر رہتے ہوئے جیل میں شہید ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی جیل کے دروازوں پر دستک دیتے رہے اور انھیں بچانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کا مطالبہ کرتے رہے لیکن جیل کے افسران نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ انھیں کسی اعلی عہدے دار کا کوئی حکم نہیں ملا ،انھیں اسپتال لے جانے کرنے سے انکار کردیا اور طبی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سےلمحہ بہ لمحہ ان کی حالت خراب ہوتی گئی جبکہ دیگر قیدی چیخ چیخ کر پکار رہے تھے کہ انھیں بچایا جائے۔
واضح رہے کہ عباس کے ساتھی قیدیوں کی بار بار کی جانے والی ان درخواستوں کے نتیجے میں بعد میں انھیں اسپتال لے جانے کے بجائے جیل کے طبی معائنے والے کمرے میں منتقل کردیا گیالیکن ان کی جسمانی حالت کی وجہ سے شہید ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر
فروری
ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام
مئی
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون
وزیر تعلیم نے معمول کے مطابق اسکول کھولنے کا اعلان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں
فروری
راہداری عالمی معیشت کی جان ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم
مئی
بھارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی قومی پرچم کی فروخت پر پابندی لگا دی
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے یہ حکم نامہ ایسے وقت
مئی
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے
?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی
اگست