قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم

شام

🗓️

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لیے دوحہ کے خیر مقدم اور حمایت پر زور دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ شام کے بحران کا ہر حل مثبت پیش رفت اور عوام کے مطالبات کے حقیقی جواب پر مبنی ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شام کی صورتحال کے حوالے سے قطر کا موقف مستحکم ہے جو دیگر صورتحالوں سے متاثر نہیں ہوتا،جب تک دمشق کے بائیکاٹ کی وجوہات کو ختم نہیں کیا جاتا اس ملک کے ساتھ تعلقات بات معمول پر نہیں آسکتے۔

اس اعلیٰ قطری عہدیدار نے تاکید کی کہ عرب لیگ میں شامی حکومت کی واپسی کے بارے میں عرب ممالک کے درمیان ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

یاد رہے کہ قطر ایسے وقت میں شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے عرب کوششوں کی حمایت کرتا ہے جب کہ کئی عرب ممالک نے حال ہی میں دمشق حکومت کے ساتھ برسوں کے سرد تعلقات اور کشیدگی کے بعد تعلقات بحال کرنے کے لیے اپنے رابطے شروع کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

12 ملین یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں: زیلینسکی

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ

چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے

المشاط نے امریکی اور صیہونی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:مہدی المشاط نے بھی ایک بیان میں عرب اور اسلامی ممالک

کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ

🗓️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے

انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان

🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت

سوڈان ایک بار پھر خانہ جنگی کے دہانے پر؛کہیں یورینیم اور سونے کا معاملہ تو نہیں؟

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دہائیوں سے بغاوتوں ، جنگوں اور تنازعات کی تاریخ رکھنے

فلسطینیوں کی منتقلی کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان

امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے