?️
سچ خبریں: قطر کی سرکاری خبر ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی حکومت ایرانی میزائلز کے انٹرسیپٹ ہونے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
وا ضح رہے کہ یہ نقصانات العدید میں واقع امریکی اڈے پر ایران کے حملے کے دوران قطر کے شہریوں اور مقیم افراد کی املاک کو پہنچے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ اقدام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حکم پر شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں، قطر کے سول ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس شیخ خلیفہ بن احمد بن خلیفہ آل ثانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں قطر کی اندرونی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد ایرانی میزائلز کے انٹرسیپٹ ہونے کے دوران دفاعی نظام کی کارروائیوں سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لینا اور متاثرین کو تیزی سے معاوضہ دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا تھا۔
گزشتہ ماہ ایران نے امریکہ کے ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے براہ راست میزائل حملے کے جواب میں، قطر میں واقع امریکی اڈے العدید کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ حملہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ اس حملے نے وائٹ ہاؤس کے پالیسی سازوں کو خوفزدہ کر دیا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو فوری جنگ بندی اور ایران پر حملوں کو روکنے پر مجبور کر دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بدھ کے روز کہا کہ
مارچ
چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کیا کرے گا؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
ستمبر
آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ
دسمبر
صہیونیوں کا خود مختار اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے نیا نقشہ
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:رام اللہ کے مغرب اسرائیلی میڈیا نے سینئر کے سفر پر
مارچ
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، سرفراز بگٹی
?️ 7 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے
فروری