🗓️
سچ خبریں: تجزیہ کار نعمت مرزا احمد نے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ اہم اور بااثر اسلامی ممالک کو خواہ ایک دوسرے کے درمیان مسائل سے قطع نظر، قدس کو آزاد کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیے اوراسے عالم اسلام کی مستقل ترجیحات میں سے ایک بنانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل امام خمینی نے ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تاکہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسلامی اتحاد کی بنیاد فراہم کی جا سکے اور آخرکار اس مسئلے کو حل کیا جا سکےدرحقیقت، اس تاریخی اور خدا کی خوشنودی کے عمل سے امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو نام نہاد عرب یہودی نسلی تصادم کے دائرے سے باہر نکالا اور اسے اسلامی دنیا کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے ایجنڈے کا ایک اہم مسئلہ بنا دیا۔ ۔
مرزا احمد نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہی مسئلہ قدس کی اسلامی جہت نمایاں ہوئی اور قابض حکومت کے خلاف فلسطینی گروہوں کی اسلامی مزاحمت کی تشکیل کا باعث بنی دوسری جانب فلسطین پر ظلم و ستم کی طرف امت اسلامیہ کی توجہ مبذول کروانے سے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی متعدد سازشوں کو تسلیم اور بے اثر کیا گیا جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور آزادی کے متلاشیوں میں ہمدردی کا جذبہ بیدار ہوا۔ لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست، غزہ کے عوام کے ساتھ 22 روزہ اور آٹھ روزہ جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ غاصبوں کی امریکہ اور مغرب کی بھرپور حمایت کے باوجود مسلمان عوام مقبوضہ علاقوں کو جیتنے اور آزاد کرانے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔
گفتگو کے ایک اور حصے میں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ 74 سال قبل جب سے صیہونی حکومت نے اپنے وجود کا اعلان کیا اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ حملے کیے ہیں، جس کی تاریخ انسانی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس خونخوار حکومت نے امریکہ اور برطانیہ کے تعاون سے لاکھوں فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کیا اور اس سرحد کو ایک ایسی جگہ بنا دیا جہاں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین ایک ایسی سرزمین بن چکا ہے جہاں 24 گھنٹے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں لیکن انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ان تنظیموں کی مالی اور فکری حمایت خود امریکہ کرتا ہے۔ بلاشبہ امریکہ، صیہونی حکومت کو سالانہ اربوں ڈالر فراہم کر کے، درحقیقت فلسطینیوں کے خلاف غاصبوں کے جرائم کی اصل ترغیب ہے۔
مرزا احمد نے مزید صیہونی حکومت کے ساتھ بعض اسلامی ممالک کے حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام مسائل کینسر کی موجودگی کی وجہ سے ہیں اور جب تک اس کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک خطے میں حقیقی استحکام، امن اور ترقی نہیں ہو سکتی۔ بدقسمتی سے بعض عرب ممالک نے فلسطینی عوام اور امت اسلامیہ کے مفادات کو یکسرہ نظر انداز کرتے ہوئے غداری کی اور مجرم صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدوں اور تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کئے۔
مشہور خبریں۔
چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی
دسمبر
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
اردگان کی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کے پس پردہ حقائق
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:سیمور ہرش کی رپورٹ کی مطابق جو بائیڈن نے رجب طیب
جولائی
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے جمعرات کی
اپریل
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
🗓️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے
دسمبر