?️
سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے کمانڈر اکرم العجوری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انہیں مسجد اقصی کی آزادی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے آج (جمعرات کو) جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے کمانڈر اکرم العجوری کے نام لکھے جانے والے ایک خط میں کہا ہے کہ مزاحمت تحریک کی استقامت نے دشمن کی ہوا نکال دی ہے ،خط میں لکھا گیا ہےکہ آپ کی بڑھتی ہوئی جہادی طاقت نے صہیونی فوج کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، آپ اپنی ہمت، اتحاد اور استقامت سے صہیونی فوج کی طاقت کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آپ کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ دشمن نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
جنرل قاآنی نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ ہم نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ عہد کیاتھا، اپنی جانوں اور جسموں نیزہر وہ چیز کے ذریعہ آپ کے ساتھ ہیں جو خداوند متعال نے ہمیں عطا کی ہے ، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ جلد ہی نماز کی ادائیگی کے لئے وقار اور اختیار کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں گے نیز ہم اس غاصب حکومت کے خاتمے اور تباہی تک آپ کی مدد کرنا نہیں چھوڑیں گے ، حالانکہ خطرات کتنے ہی کیوں نہ بڑھتے جائیں ۔
آخر میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ سپریم لیڈر کے کہنے کے مطابق خونخوار صہیونی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر مسلمان کا فرض ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے جہادی کے ہاتھ کو چومتا ہوں جنہوں نے فتح المبین کی بنیاد رکھی ہے۔
واضح رہے کہ قدس فورس کے کمانڈر نے اس خط کے ساتھ حماس کی فوجی وننگ عزالدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف کو بھی ایک اور خط لکھا،یادرہے کہ یہ خط ایک ایسے وقت میں لکھے گئے ہیں جب دس دن سےغزہ پر صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر حملے جاری ہیں، غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اس خطے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہاہے جو آج 227 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں 64 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1630 ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر ہونے
اکتوبر
ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ
جون
ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب
نومبر
پی ٹی آئی کی بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مہینے سے بھی
اپریل
مغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے اندر کئی صیہونی مخالف کارروائیاں
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف
اکتوبر
امیر عبداللہیان اسلام آباد میں
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان بدھ کو ایک
اگست