قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام

قدس فورس

?️

سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی نظام روز بروز ترقی کر رہا ہے ، کہاکہ اسرائیل آج اپنے اردگرد دیوار بنا رہا ہے اور یقین ہے کہ ہم اس دیوار کو توڑ دیں گے۔

قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے آج سہ پہر شہداء خیبر اور بدر آپریشنز کی یادگار میں خراسان رضوی میں منعقدہ پرگروام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا میدا جنگ کے رہنما تھے،انھوں نے کہا کہ فلسطینی اور یمنی مزاحمتی قوتیں ، جو خالی ہاتھ میزائل بنا رہی ہیں اور سعودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں یہ اسی مکتب فکر کے ماننے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ یمنی مجاہدین کے پاس میڈیا تک نہیں ہے لیکن انہوں نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس دن سے بھی کم عرصے میں ، ان ان مجاہدین نے سعودی حکومت کے مراکز پر آٹھ کامیاب آپریشن کیے، اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا اور امریکہ اور اسرائیل جیسی سامراجی اور متکبرطاقتیں پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوچکی ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی محفوظ رہنے کے لئے اپنے اردگرد دیوار بنا رہا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ ہم اس دیوار کو تباہ کردیں گے ، انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ اگر دشمن دشمنی نہیں کرتا تو وہ دشمن نہیں ہے تاہم امریکہ نے پیارے رہنماء حاج قاسم سلیمانی کا قتل کرکے دنیا کے سامنے اپنے مجرم ہونے کو ثابت کردیاہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے کہا ہے کہ ہم مجرم امریکہ کی ہڈیاں توڑیں گے اور ان کے ٹوٹنے کی آواز بروقت سنی جائے گی، سردار قاآنی نے کہاکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ کو بہت سارے داخلی مسائل درپیش ہیں اور سردار سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے ماننے وار اور ان کے پیروکاروں نے اعلان کیا کہ ہم امریکہ کی ہڈیاں توڑ دیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد

?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ

صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے

نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کہاں کا ہے؟

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    جنوبی لبنان کے علی قاسم توحفہ نے آج دوپہر

بھارت کے خلاف امریکی پابندیوں کی سرگوشیاں، سینیٹرز مخالف

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:  امریکی کانگریس میں ورجینیا کے سینیٹر مارک وارنر نے کہا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی دہشت گردی، تین کشمیری صحافیوں کو گرفتار کرلیا

?️ 10 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی جانب سے آئے دن

حکومت اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک اور محاذ کھل گیا

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے