?️
فٹبال میں ٹڑمپ کی مداخلت، کن ممالک کے شائقین ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانے سے محروم ہو گئے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے اعلامیے پر دستخط کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سینیگال اور آئیوری کوسٹ (ساحلِ عاج) کے شائقین کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رواں ماہ کے آغاز میں افریقی ممالک سینیگال اور آئیوری کوسٹ بالترتیب ورلڈ کپ کے گروپ I اور گروپ E میں شامل ہوئے تھے، تاہم ان ممالک کے شائقین ممکنہ طور پر امریکی سرزمین پر ہونے والے میچز دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
منگل کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے سینیگال، آئیوری کوسٹ اور چند دیگر افریقی ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے امریکہ میں داخلے کو معطل کر دیا۔ یہ اقدام اس سے قبل عائد کی گئی سفری پابندیوں کا تسلسل ہے، جن میں ایران اور ہیٹی جیسے ممالک شامل ہیں، حالانکہ یہ دونوں آئندہ گرمیوں میں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔
ان پابندیوں کے تحت ان ممالک کے نہ تو مہاجر اور نہ ہی غیر مہاجر شہری امریکہ میں داخل ہو سکیں گے۔ اس میں وہ سیاح بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ میچز دیکھنے یا تجارتی مقاصد کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔
جون میں جاری کیے گئے ابتدائی سفری پابندیوں کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو محدود کرنا ہے۔
اگرچہ یہ پابندیاں شائقین کو متاثر کریں گی، تاہم کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ان کے قریبی اہلِ خانہ کے لیے استثنا موجود ہے۔ اس طرح سینیگال کے ایلیمان اندیائے اور آئیوری کوسٹ کے آماد دیالو جیسے معروف فٹبالرز اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ شرکت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ 2026 کا فٹبال ورلڈ کپ جون اور جولائی کے دوران امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
سینیگال گروپ I میں 2018 کے عالمی چیمپئن فرانس، ناروے اور بولیویا، عراق یا سورینام کے درمیان ہونے والے پلے آف کے فاتح کے ساتھ ہم گروپ ہے۔ سینیگال کے دو میچز نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں فرانس اور ناروے کے خلاف ہوں گے، جبکہ ایک میچ ٹورنٹو، کینیڈا میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین شرکت کر سکیں گے۔
ادھر آئیوری کوسٹ کے بھی دو گروپ میچز امریکہ میں ہوں گے، جو فلاڈیلفیا کے لنکن فائنینشل فیلڈ اسٹیڈیم میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جون
مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
امریکہ کا افغانستان میں رہنے کا بہانہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے حال ہی میں
جولائی
افغان فوج کی نابودی کی کہانی امریکیوں کی زبانی
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی دفتر برائے معائنہ (SIGAR)
مارچ
پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ
?️ 26 جولائی 2025 اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ اسرائیلی
جولائی
اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں
اپریل
بجٹ خسارے کی وجہ سے اسرائیلی وزارتوں کی بندش
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے بجٹ
دسمبر