سچ خبریں:نابلس کے مقامی ذرائع نے آج (پیر) کو شہر میں مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم کی اطلاع دی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا،واضح رہے کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب درجنوں اسرائیلی قابض یہودی آباد کار نابلس شہر میں حضرت یوسف نبی کی قبر پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہوئے،صہیونی ٹی وی چینل 24 نے اطلاع دی کہ صہیونی فوج کے پیراٹروپرز یونٹ کے دو افسران جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے ہیں، دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
یادرہے کہ اسرائیلی فوجی اور آباد کار مزاحمت کاروں پر فائرنگ کے بعد نابلس شہر سے بھاگ گئےجبکہ فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی آباد کاروں کے ساتھ حضرت یوسف نبی کی قبر کے میدانوں میں بھی جھڑپ کی جس میں صیہونیوں کی جانب سے چھوڑی جانے والی آنسو گیس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو سانس لینے میں دوشواری ہوئی۔