فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی

فلسطینی

?️

سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہروں جنہیں صیہونی فوجی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، کے بعد کہا کہ ہم جنوبی غزہ کی پٹی ،خانیونس اور رفح کے رہائشیوں کو سلام کرتے ہیں جو دشمن کے خلاف مزاحمت کے شعلوں کو جلانے اور اپنے حقوق کو دوبارہ حاصل کرنے نیز جابرانہ محاصرے کو توڑنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

جہاد اسلامی کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں اس بات پر زور دیا کہ آج فلسطینی عوام کا پیغام یہ ہے کہ محاصرہ ہو یا دہشت گردی کوئی چیز فلسطینیوں کی آزادی اور وقار کے حصول میں ان کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی،انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کسی بھی قیمت پر اپنی مزاحمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔

طارق سلمی نے مزید کہا کہ محاصرہ ختم ہو جائے گا اور قابض حکومت تباہ ہو جائے گی نیز انشاء اللہ فلسطینی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس سرزمین کے لوگوں کے مکمل اہداف حاصل نہیں ہو جاتے،یادرہے کہ مشرقی خانیوس میں صیہونیوں کی جانب سے محاصرہ جاری رکھے جانے کے خلاف بدھ کے روز ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے غزہ کے مسلسل محاصرے اور صیہونی حکومت کی جانب سے پٹی کی تعمیر نو میں تاخیر کے ساتھ ساتھ یروشلم کو یہودی بنانے کی پالیسی اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں کیے گئے،جہاں صہیونی ملیشیا نے فلسطینی مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کرتے ہوئے 21 فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔

یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ اس سے قبل فلسطینیوں سے بدھ کی رات ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ

?️ 25 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف

امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں

ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 22 اہلکار زخمی

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صدر تھانے کی حدود میں

گلوبس: اسرائیل میں سیکورٹی استحکام کا فقدان ہے

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار نے یمنی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں کے

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع

امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ

امریکہ اور برطانیہ کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت اور متعدد امریکی شہروں کے ہزاروں شہریوں نے مظلوم

بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے