فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کی مسلسل جابرانہ کارروائیوں کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کی مسلسل جابرانہ کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سیلوان بستی پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کے گھر کو تباہ کردیا جس کے بعد صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ اس گھر کے پاس تعمیراتی اجازت نامہ نہیں ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس خاندان کے افراد پر حملہ کرکے انہیں زدوکوب کرکے گھر سے نکال دیا، یاد رہے کہ اس گھر کی تباہی کے بعد ابو سنینا کے خاندان کے تمام افراد بے گھر ہو گئے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خاندان 15 سال سے اس گھر میں مقیم تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کا مکان تعمیر کی اجازت نہ لیے جانے کے بہانے تباہ کر دیا تھا، یاد رہے کہ صیہونی من مانے طریقے سے بنائے ہوئے اپنے قوانین کے بہانے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمارکر ہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری صیہونیوں کے اس اقدام کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی

🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت

حماس کا اسرائیلی فوج کو  کرارا جواب

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عربی زبان میں

افغانستان میں برطانوی افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں جواب مانگتے سوالات

🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کیے جانے والے جرائم کو

ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق

🗓️ 30 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا

فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے طیارہ لانے کیلئے نیا انجن بھیج دیا گیا

🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑے

شاہ محمود قریشی  امریکی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ

🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ

غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افغانی سیاسی پناہ کے اہل نہیں ہیں: امریکہ

🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ نئے قانون کے مطابق

جرمن قانون ساز نے اپنے ہی ملک کی حکومت کے جنگی عہدوں پر حملہ کیا

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   برلن میں جرمن نمائندے سیوِم ڈاگڈیلن نے زور دے کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے