?️
سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مارچ کیا اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
ٹاس نیوز اجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے ہزاروں طلباء منگل کے روز اس ملک کے دارالحکومت کراکس میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
بولیوار یونیورسٹی سے قومی اسمبلی تک پیدل چلتے ہوئے طلباء نے صیہونی مخالف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کی نظر میں نیتن یاہو کون ہے اور مغربی میڈیا کیا ہے؟
اس مظاہرے میں فلسطینی سفیر فادی الزابن نے کہا کہ فلسطین 75 سال سے انصاف کا انتظار کر رہا ہے اور اپنے وجود کے حق کا دفاع کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو بچوں اور خواتین کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ آزادی حاصل کرنے سے پہلے ہمارے اور کتنے بچوں کو مرنا ہو گا؟
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں پانچ یونیورسٹیوں کے ساتھ 500 اسکولوں اور تعلیمی مراکز کو تباہ کیا اور 80 یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو شہید کیا۔
یاد رہے کہ وینزویلا میں فلسطین کی حمایت میں یہ پہلا مظاہرہ نہیں ہے ، غزہ کے خلاف جنگ کے دوران اس ملک کے عوام متعدد مواقع پر غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے پیر کے روز کہا کہ دنیا کے نوجوانوں کو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو بے نقاب کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلنا چاہیے اور غزہ میں فوری طور پر امن کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
اس سے قبل وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا تھا کہ صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور افراتفری پھیلا رہی ہے۔
اس سے قبل نکولس مادورو نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور بیمار، زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے پہلے فلسطینی عوام کے خلاف اور پھر تمام عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے خلاف نازی ازم سے بھی زیادہ خطرناک نظریے کے بیج بوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں
مارچ
آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے
دسمبر
خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ
?️ 24 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں
ستمبر
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
?️ 26 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
جنوری
ایران مخالف نیا امریکی شو؛ فسادات کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران میں جاری حالیہ فسادات کی آگ کو بھجنے سے روکنے
اکتوبر
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست
فلسطین علاقائی استحکام اور سلامتی کی کلید ہے: باقری
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب علی باقری
اگست
فالو اپ پروگرام کیلئے پاکستان کی بات چیت کے درمیان اہم مسائل حل ہونا باقی ہیں، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
اپریل