?️
فضائی امداد قابضین کے چہرے پر بدنما داغ ہے: فلسطین لبریشن آئرگنائزیشن
فلسطینی مزاحمتی تحریک آزادگان فلسطین نے ایک سخت بیان میں فضائی امداد کی مہمات کو اشغالگر اسرائیلی ریاست کا چہرہ سنوارنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چند عرب ممالک، اسرائیل کی جرائم پر پردہ ڈالنے میں شریک ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرب ممالک کی صیہونی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی اور غزہ کے عوام پر دانستہ فاقے مسلط کرنے کی روش، نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ انسانی اقدار کی توہین بھی ہے۔ ان ممالک کی جانب سے جو فضائی امداد بھیجی جا رہی ہے، وہ مقدار میں اتنی قلیل ہے کہ صرف چند خاندانوں کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو سکتیں۔
تحریک کے مطابق، یہ امدادی کارروائیاں صرف بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کی ایک چال ہیں۔ اسرائیل اور اس کے عرب اتحادی میڈیا میں بڑے پیمانے پر امداد کے دعوے کرکے عالمی دباؤ سے بچنے اور اپنی بدنما تصویر کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ دنیا اب اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ پالیسیوں اور قیادت کی نازی طرز حکمرانی کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔
آزادگان فلسطین نے اقوام متحدہ، خصوصاً اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی حقیقت کو آشکار کریں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ان مظالم کے شواہد جمع کرے اور اسرائیل کو عالمی عدالتوں میں جواب دہ بنایا جائے۔
تحریک نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم، خاص طور پر بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر سزا دی جائے اور اسرائیلی قیادت کو دہشت گرد جنگی مجرموں کے طور پر مقدمات کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، تاکہ انہیں ان کے جرائم کی سزا دی جا سکے اور انصاف کے کٹہرے سے بچ نکلنے نہ دیا جائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے
مئی
تحفظ آئین موومنٹ کا مقصد؛ محمود خان اچکزئی کی زبانی
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
اگست
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ
نومبر
بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں
اگست
قابض حکومت حماقت نہ کرے: فلسطینی استقامت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے آج منگل کو سیف القدس
مئی
حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے بارے میں صیہونی وزیر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صہیونی وزیر نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے
جنوری