?️
سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔
راشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور مزید کئی ماہ تک اسی سطح پر رہنے کی امید ہے،کہا جا رہا ہے کہ 2023 کے آخر تک ممکنہ طور پر مہنگائی میں بتدریج کمی دیکھنے کو ملے گی جس کے بعد فرانس میں مہنگائی 2 فیصد کے قریب پہچ سکے گی۔
فرانسیسی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ پیشن گوئی ظاہر کرتی ہے کہ 2022 میں معیشت کی شرح نمو 4 فیصد رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت جولائی کے اوائل تک نظر ثانی شدہ اقتصادی ترقی کی پیش گوئیاں پیش کرے گی، لومر نے کہا کہ اگر مانیٹری پالیسی تبدیل نہیں ہوتی ہے، تو ہم افراط زر کو 2 فیصد کے قریب کم نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ یورو زون کی افراط زر مئی میں 8.1 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو اپریل میں 7.4 فیصد تھی، صدارتی انتخابات سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کو فوڈ واؤچر دینے کا خیال پیش کیا، جو اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 80 لاکھ فرانسیسی شہری حاصل کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ تباہ ہو رہا ہے:ٹرمپ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئےکورونا وبا
فروری
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ایران اور اسرائیل کے ساتھ دوہری پالیسی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جوہری اقدامات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کے
فروری
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر
ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہوں:ٹرمپ
?️ 12 دسمبر 2025 ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہوں:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
دسمبر
عراقی پارلیمنٹ کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے کی کوشش
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ
جنوری
وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگا: وزیر اعظم
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحی کے موقع
جولائی
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ
یمن: عربی علاج کا بیانیہ صہیونی منصوبوں کی راہ ہموار کرتا ہے
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے معاملے پر بعض عرب ممالک کے ردعمل
دسمبر