🗓️
سچ خبریں:یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر تنقید کی۔
یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے فرانسیسی حکومت سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی مظاہروں کو دبانے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے، یورپی کونسل کے ہیومن رائٹس کمشنر ڈونجا میجاٹووچ نے جمعہ کو کہا کہ فرانس کی جانب سے طاقت کے غیر متناسب استعمال سے مظاہرے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
میجاتووچ نے کہا کہ مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین کی طرف سے تشدد یا کچھ دوسرے لوگوں کی طرف سے غیر مناسب رویہ حکومتی اہلکاروں کے تشدد کا سہارا لینے کا جواز نہیں بن سکتا، یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ اگرچہ پولیس کے خلاف کچھ پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں لیکن یہ واقعات مظاہرین کو اظہار رائے اجتماع کی آزادی سے محروم نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ نظم و ضبط کی بحالی کے لیے طاقت کا استعمال کرے لیکن یہ اختیار صرف آخری حربے کے طور پر نیز ضروری اور مناسب کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرف سے تشدد کو کبھی بھی سماجی یا سیاسی بحران کے حل کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
میجاتیوچ نے میکرون حکومت سے کہا کہ وہ 2019 میں پیلی بنیان کے مظاہروں کے سلسلے میں جاری کردہ اس کمیشن کی سفارشات کے ساتھ ساتھ فرانسیسی انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر بھی عمل کرے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
کون سے فلسطینی کمانڈر صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں؟
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی محاذ کے قائدین کی کرشماتی خصوصیات، جو مزاحمتی سوچ
دسمبر
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل
سکھر: اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج
🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور
مارچ
پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا
🗓️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں
🗓️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں
دسمبر
سول سوسائٹی ارکان کا کشمیریوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر اظہار تشویش
🗓️ 4 دسمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
دسمبر
جو حکومت عدالت کے قواعد پر عمل نہیں کرتی وہ مجرم ہے: لایپڈ
🗓️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپیڈ نے
مارچ