?️
سچ خبریں: غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ڈرون اس اسپتال میں داخل ہونے یا باہر جانے والے ہر شخص کو نشانہ بناتے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکلحوت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے اس اسپتال کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں کو کسی کی مدد سے نشانہ بناتا تھا؟ امریکی اخبار کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون ہر اس شخص کو نشانہ بناتے ہیں جو ہسپتال میں داخل ہوتا ہے یا باہر نکلتا ہے جبکہ اس اسپتال میں 65 زخمی اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں 12 بچے، 6 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے اور 3 ہزار بے گھر افراد موجود ہیں۔
الکلحوت نے کہا کہ قابض فوجیوں نے ہسپتال کے پانی کی فراہمی کے نظام کو نشانہ بنایا،اس وجہ سے ہم نے کنویں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ نے تاکید کی کہ ہسپتال میں نہ پانی ہے، نہ بجلی ہے اور نہ ہی خوراک ہے جبکہ قابض فوج نے ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں پر بمباری کی نیز یہاں گزشتہ 3 روز میں 3 بچے آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑ گئے۔
قبل ازیں غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اس پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں میں شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: صیہونی قابض اسنائپرز غزہ میں حاملہ خواتین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟
رپورٹ کی بنا پر غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 18205 فلسطینی شہید اور 49645 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
اس فلسطینی تنظیم نے کہا کہ آج 208 افراد شہید اور 416 زخمی ہوئے جبکہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد بھی ملبے تلے دبی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے،پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کرینگے،بیرسٹرگوہر
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی
جون
گوادر کا نیا ایئرپورٹ: نہ جہاز نہ مسافر، بس ایک پراسراریت
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاگت کے حوالے سے پاکستان کا یہ سب
فروری
چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری
مئی
مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: ایسٹرن اکنامک فورم کے جنرل اجلاس میں روس
ستمبر
کیا تحریک انصاف کا راستہ روکا جا رہا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت
اگست
صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں
جنوری
60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم کا آغاز
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں 60 سال سے
مارچ
لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب
نومبر