?️
سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں میں کیے جانے والے تازہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی شہریوں کا ماننا ہے کہ غزہ کے خلاف حالیہ حملے اسرائیل کی ڈیٹرنٹ پاور کو بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹی وی چینل 12 کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے خلاف حالیہ فوجی کاروائی سے اس حکومت کی ڈیٹرنس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اس سروے میں بنیادی سوال یہ اٹھایا گیا ہے کہ کیا غزہ کے خلاف فوجی آپریشن ڈیٹرنس کو مضبوط کرنے کا باعث بنا؟ جس کے جواب میں سے 44 فیصد نے منفی میں دیا، 42 فیصد نے مثبت میں دیا اور 5 فیصد نے کہا کہ اس کاروائی نے صیہونی حکومت کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیا ہے۔
نیزیہ سوال بھی کیا گیا کہ آپ اس آپریشن میں نیتن یاہو کی کارکردگی کا کیسے جائزہ لیتے ہیں؟ جس کے جواب میں 35٪ نے کہا کہ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 15٪ نے کہا کہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں ہے جبکہ14 فیصد نے ان کی کارکردگی کو انتہائی خراب قرار دیا۔
اس آپریشن کو شروع کرنے کی وجوہات کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں 35% نے کہا کہ اس حملے کا مقصد غزہ کے قریب کے قصبوں میں امن بحال کرنا تھا جبکہ 36% نے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی طاقت کو بحال کرنے کا کہا نیز 13% نے کہا کہ صیہونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئرکا دباؤ اس آپریشن کو شروع کرنے کی بنیادی وجہ تھی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر حالیہ پانچ روزہ حملوں میں 33 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 6 بچے اور 3 خواتین تھیں جس کے جواب میں فلسطین کی مزاحمت نے تقریباً 1500 میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے جس سے اس حکومت کو بھاری نقصان پہنچا اس لیے کہ صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم ان میزائلوں کی بہت کم تعداد کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے جیل سے نکال کر گھر میں نظربند رکھنے کی ڈیل مسترد کردی
?️ 28 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے
دسمبر
دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے
مارچ
عراقی کردستان کے ہوئی اڈے اور امریکی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کی تمام
فروری
بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی
جولائی
فلسطینیوں کا قتلِ عام، پوری انسانیت کے خلاف جنگ ہے:صدر ونزوئیلا
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:صدر ونزوئیلا نیکولس مادورو نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو
جولائی
ایران کے جواب کو لے کر صیہونی حیران و پریشان
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت
اپریل
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام
ستمبر
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل