?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کے مرکز یور میڈ رائٹس کا کہنا ہے غزہ کا محاصرہ کرکے یہاں کے باشندوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یورپ اور بحریہ روم کے خطے میں سرگرم ایک انسانی حقوق کے مرکز یور میڈ رائٹس یا EMHRN نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پندرہ سال سے جاری غاصب صیہونی ٹولے کے محاصرے کے باعث غزہ میں زندگی غیر ممکن ہو چکی ہے۔
اس بین الاقوامی مرکز نے ’ پندرہ سالہ محاصرے کے بعد غزہ میں زندگی ناممکن ہو گئی ہے‘ عنوان کے تحت ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور غزہ میں جاری صیہونی جرائم و مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے،اس مرکز کے مطابق غزہ کے محاصرے کے باعث انسانی، صحی اور معیشتی لحاظ سے اس خطے کے فلسطینی عوام نہایت سخت اور دشوار حالات سے روبرو ہو چکے ہیں۔
یورو میڈ رائٹس نے غزہ کے محاصرے کو ایک اجتماعی سزا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کے حل کے لئے عالمی برادری کو فوری طور پر ایک فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کے مذکورہ مرکز کی ترجمان ندی نبیل خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ کا محاصرہ اسی طرح جاری رہا تو انسانی تاریخ کا بدترین انسانی المیہ اس خطے میں رونما ہوگا،خیال رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے نے دوہزار چھے میں غزہ کو مکمل طور سے اُس وقت اپنے محاصرے میں لے لیا تھا جب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکثر نشستوں کو اپنے نام کر لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن حکومت غزہ میں تباہ کن قحط میں ملوث
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ان کی
مئی
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
عمران خان کی حمایت میں بیان دینے پر اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی میں آوازیں اٹھنے لگیں
?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
مارچ
سعودی صیہونی تعلقات کے بارے میں صیہونی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین
اگست
سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے
مارچ
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری
نومبر
ایران کے فوجی جواب نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران
اپریل
صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان
?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی
جولائی