?️
غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے
امریکی سینیٹر برایان شاتس نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو ایک اخلاقی سانحہ اور حکمت عملی کے لحاظ سے شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، مشیگن سے تعلق رکھنے والے اس ڈیموکریٹ سینیٹر نے بدھ کے روز امریکی سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اجتماعی ہلاکتیں اور قحط ایک ایسا دردناک المیہ ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
سینیٹر شاتس نے اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی اموات اور قحط پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تمام مظالم نہ صرف ناقابل جواز ہیں بلکہ یہ اسرائیل، اسرائیلیوں اور یہودی برادری کو بھی محفوظ نہیں بناتے اور نہ ہی اس سے مغویوں کی واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قابلِ انسداد سانحہ تھا، جس کی روک تھام کی جا سکتی تھی، اور اسی لیے یہ اقدام کسی صورت قابلِ دفاع نہیں۔
سینیٹر شاتس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کابینہ کے کئی ارکان فلسطینی عام شہریوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے، جس میں صہیونی افواج نے بارہا رہائشی علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور حالیہ دنوں میں خوراک کے منتظر شہریوں پر بھی حملے کیے ہیں، جن کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار 138 افراد شہید اور 1 لاکھ 42 ہزار 269 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو تباہی کے دہانے پر؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق
جون
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی بارے گفتگو
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ
اکتوبر
پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور
?️ 31 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور
جولائی
فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک
نومبر
این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این
مارچ
ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک
مئی
دشمن ہنیہ سے ڈرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو یا شہید: حماس
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی
اگست
صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے
مارچ