غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ

غزہ

🗓️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے ارد گرد صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم سسٹم پوری طرح چوکس ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے قریب مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں آئرن ڈوم سسٹم مکمل چوکس ہے، اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے مزید کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز یروشلم میں باب العامود کے قریب ہونے والی جھڑپوں پر بہت پریشان ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ اگر یروشلم کی صورتحال مزید بڑھی تو غزہ کی پٹی بھی کشیدگی کے منظر نامے میں داخل ہو جائے گی، یاد رہے کہ یروشلم کے علاقے باب العامود میں فلسطینیوں اور قابض صیہونی فوج کے درمیان اتوار کی شام جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی جنگجوؤں نے فلسطینی نوجوانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

یاد رہے کہ شہر قدس کے باب الصخرہ اور سلطان سلیمان اسٹریٹ میں بھی صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد قابض فوج نے تعاقب کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور باب الصحرہ کے اطراف چوکیاں قائم کیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر براہ راست گولہ بارود، پلاسٹک کی گولیاں اور گیس بم بھی برسائے جبکہ باب العامود کے علاقے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

 

مشہور خبریں۔

عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر

شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے 318 شہریوں کو لیکر چارٹرڈ طیارہ پاکستان روانہ ہوا۔

🗓️ 13 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شام سے بیروت جانے والے 318 پاکستانی شہری

صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار

🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے

PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے

🗓️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ

کینا روڈ سانحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

🗓️ 6 جون 2021لاہور ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کینال

آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان

🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں: برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے افریقی یونین کے

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

🗓️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا عدلیہ سے متعلق اہم بیان

🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے