سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ سال غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران 20 فلسطینی بچوں کو شہید اور 170 بچوں کو زخمی کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے 2022 میں 23 بچوں کو بھی گرفتار کیا۔
ادھر غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران اس علاقے میں بسنے والے شہریوں کے اسکول، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے جامع زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے اور وہ اقتصادی اور سماجی بحرانوں کا شکار ہے۔ ان برسوں میں صیہونی حکومت نے کئی بار غزہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے اس پٹی میں بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔