?️
غزہ میں قحط کا باضابطہ اعلان سے اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا
نوارِ غزہ میں قحط کے باضابطہ اعلان نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک نئے قانونی باب کو کھول دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی زیرِنگرانی کام کرنے والے ادارے آئی پی سی نے تصدیق کی ہے کہ شہرِ غزہ، جہاں تقریباً پانچ لاکھ افراد مقیم ہیں، قحط کا شکار ہو چکا ہے۔
یہ اعلان نہ صرف انسانی المیہ ہے بلکہ قانونی طور پر ایک سنگین جنگی جرم بھی شمار ہوتا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین قانون کے مطابق، شہریوں کو دانستہ بھوک اور محاصرے کے ذریعے مارنا، اساسنامہ روم اور کنونشن جنیوا کے تحت جنایتِ جنگی قرار دیا گیا ہے۔
غزہ کے معصوم بچے محاصرے کے باعث ایک گھونٹ پانی اور نوالے کے لیے ترس رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور ایف اے او — نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری جنگ بندی اور امدادی رسائی نہ دی گئی تو بھوک مزید زندگیاں نگل لے گی۔
بین الاقوامی قانون کے مطابق، اگرچہ اسرائیل نے 2005 میں اپنی فوج غزہ سے نکال لی تھی، لیکن سرحدوں، گذرگاہوں اور وسائل پر کنٹرول کی وجہ سے اب بھی وہ غزہ کا قابض قوت ہے۔ جنیوا کنونشن 1949 کے تحت، قابض قوت پر لازم ہے کہ خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے، ورنہ یہ دانستہ نسل کشی کے مترادف ہوگا۔
مصری ماہرِ قانون، ڈاکٹر ایمن سلامہ کے مطابق:قحط کا اعلان صرف ایک انسانی انتباہ نہیں بلکہ ایک غیرقابلِ انکار قانونی دستاویز ہے۔اس اعلان کے بعد عالمی فوجداری عدالت (ICC) پر لازم ہے کہ اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے۔سلامتی کونسل کو بھی باب ہفتم کے تحت اقتصادی و سیاسی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔
رکن ممالک پر لازم ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ دینا بند کریں۔کنونشن برائے انسداد نسل کشی (1948) کے مطابق، اگر ممالک خاموش رہے یا عملی قدم نہ اٹھایا تو یہ شراکت در جرم شمار ہوگا، نہ کہ غیر جانب داری۔
سلامہ نے کہا کہ غزہ میں قحط کا اعلان اسرائیل کے لیے قانونی محاصرے کا آغاز ہے۔ جیسے اس نے غزہ کو محاصرے میں لیا، اب خود عالمی قوانین کے محاصرے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ بین الاقوامی قانون کے لیے امتحان ہے۔ اگر عالمی برادری عملی اقدامات نہ کرے تو انسانی حقوق کے قوانین محض "کھوکھلے الفاظ” بن کر رہ جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے
جولائی
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون
سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے انسانیت ایک غیر معمولی شخصیت سے محروم ہوگئی
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ طلال ارسلان کا کہنا ہے
ستمبر
اپوزیش کا لانگ مارچ بھی اس کے جلسوں کی طرح ناکام ہوگا: وزیراعظم
?️ 16 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی
فروری
امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک
فروری
مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے
دسمبر
چاووش اوغلو ابوظہبی میں داخل ، ترکی اور متحدہ عرب امارات تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اپنے اماراتی
دسمبر
ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش
جون