?️
سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے مقام کی نشاندہی کے مشن کے دوران امریکی اسرائیلی کمانڈو فورسز کے زمینی آپریشن کی ناکامی کا انکشاف کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں ایک خصوصی جاسوسی آپریشن کے دوران مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد امریکی اور اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان
اس رپورٹ کی بنیاد پر پینٹاگون کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگر نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر معروف امریکی صحافی ٹام کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی جگہ کے شناخت کے مقصد سے غزہ میں داخل ہونے کے لیے امریکی اسپیشل فورسز کا آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔
انہوں نے X سوشل نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہماری (امریکی اسپیشل فورسز) اور اسرائیلی اسپیشل فورسز میں سے کچھ غزہ کی پٹی میں گئے تاکہ اسرائیل قیدیوں کی رہائی کے ممکنہ طریقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔ لیکن انہیں مزاحمتی تحریک کی فورسز کی فائرنگ کا سامنا کرنا جس کے نتیجہ میں انہیں بہت نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: امریکی عوام صیہونیت کے حامی ہیں یا مخالف؟
پینٹاگون کے سابق مشیر کے مطابق امریکی فوجی طاقت جدید تاریخ میں اپنی جنگی کارکردگی کے کمزور ترین مرحلے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک اب کسی بڑے پیمانے پر تنازع میں ملوث ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کے حکام نے ابھی تک اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ
اگست
مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب
جون
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی
نومبر
کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
جولائی
نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جون
عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی
فروری
افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے
جون
سعودی عرب کے خلاف جنگ میں یمنیوں کی زبردست فتوحات
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں
دسمبر