?️
سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر میں غزہ میں ایک عمارت پر غیر قانونی طور پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا،تل ابیب کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رہورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ ممالک اسرائیل کی غاصب حکومت کو ہتھیاروں کی منتقلی روک دیں اور فلسطین میں اس حکومت کے جرائم کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات کی حمایت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں اس مسئلے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل نے 31 اکتوبر 2023 کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بغیر کسی فوجی مقصد کے حملہ کیا، جس کے دوران 54 بچوں سمیت 106 شہری مارے گئے اور یہ جنگی جرم ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 37 جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہزار 668 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین
مذکورہ وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے چھ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے دوران 62 افراد شہید اور 91 افراد زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا
مئی
جنین میں صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ کے خلاف
دسمبر
کون کون ممالک نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: اگر عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے نیتن ہاہو
مئی
ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز
اکتوبر
شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام
دسمبر
نیتن یاہو نے سموٹریچ کو غزہ جنگ کا ڈائریکٹر اور "وزارت جنگ کا دوسرا وزیر” مقرر کیا
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” نے خبر دی ہے کہ "اسرائیلی وزیر
جولائی
کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اشیا کی برآمد
اپریل
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ