غزہ میں اسرائیل کا رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں: برطانوی وزیراعظم

غزہ

?️

سچ خبریں: کیر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے غزہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر انسانی امداد کی ترسیل کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔
اسٹارمر نے واضح کیا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور ویسٹ بینک میں آبادکاروں کی تشدد کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسرائیل کا یہ رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور تمام قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، فوری اور وسیع پیمانے پر انسانی امداد غزہ میں پہنچانی چاہیے۔
اسی تناظر میں، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن جیریمی کوربن نے اعلان کیا کہ وہ آج پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کریں گے جس میں غزہ میں صہیونی ریاست کی فوجی کارروائیوں میں برطانیہ کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ آیا وہ غزہ میں نسل کشی میں برطانیہ کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں یا اس میں رکاوٹیں کھڑی کریں گے۔
برطانیہ، امریکہ کے ساتھ مل کر، یورپ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی سب سے بڑی حامی ریاستوں میں سے ایک ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں امریکی کارنامے؛امریکی ایلچی کی زبانی

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جان

لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان

سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد

لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و علاقائی کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ

?️ 14 اگست 2025لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و

چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور

?️ 17 اپریل 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی

عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی

غزہ کے خلاف آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فوج بدترین حالات سے دچار

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ہم غزہ کی پٹی کے

مسلم لیگ (ن) کا میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

?️ 22 جنوری 2023کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے