سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ پر سخت موقف اختیار کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ پر سخت موقف اختیار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ مراکز پر اسرائیل کے حملے سے حیران ہیں اور ہمیں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید دکھ ہے نیز ہم ان تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اہم ترجیح جنگ کو روکنا اور جنگ بندی قائم کرنا اور اقوام متحدہ سے منسلک مراکز کی ضمانت دینا نیز غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کے واقعات کو روکنا ہے۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
دوسری جانب چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ہم نے غزہ کے تنازعہ والے علاقوں میں ہتھیار یا فوجی سازوسامان نہیں بھیجا ہے اور اس سلسسہ میں کیے جان والے تمام توے بے بنیاد ہیں۔