سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ اس تحریک کو تباہ کرنے کی صیہونی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے تاکید کی کہ امریکہ اس جنگ کی قیادت کر رہا ہے اور اسرائیل کو ہتھیاروں اور ساز و سامان سے مدد فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن حماس اور غزہ کی پٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن خدا کی مدد سے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
مشعل نے تاکید کی کہ ہم نے مسلسل 5 جنگوں میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے ،اب بھی مزاحمت اور فلسطینی قوم دوبارہ فتح حاصل کرے گی۔
حماس کے بیرون ملک رہنما نے صیہونیوں کے بعض وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ صیہونیوں کے حالیہ حملوں میں غزہ کے 50 خاندان مکمل طور پر شہید ہو چکے ہیں۔
خالد مشعل نے تاکید کی کہ مسجد اقصیٰ ہم سب کی ہے اور ہماری عزت و افتخار کا باعث ہے نیز اس کے بغیر امت کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے،آج جہاد فرض ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دباؤ کی مقدار سے آگاہ ہیں، لیکن ہم قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔
مشعل نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ تمام امت کے کندھوں پر امانت ہے اور اس کا دفاع کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔