?️
سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ نے غزہ میں جنگ کی کمان سنبھال لی ہے جس کی وجہ سے غزہ کے خلاف حملوں کی شدت میں کمی آئی ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ نے جنگ کی کمان سنبھال لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی
اس رپورٹ کے تسلسل میں کہا گیا ہے کہ ہم اب سفارت کاری کے مرحلے میں ہیں، اسی وجہ سے غزہ پر فوجی حملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اس اخبار نے ذکر کیا ہے کہ بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران غزہ پر کوئی زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا،بائیڈن کل بروز بدھ مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں طوفان الاقصیٰ کاروائی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ذلت آمیز فوجی، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے رہائشی اور اہم انفراسٹرکچر کو انتہائی طاقتور اور جدید بموں نیز میزائلوں کے ذریعے وحشیانہ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ جنگ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے؟
قابل ذکر ہے کہ صییونیوں نے غزہ میں ایسی حرکتیں کی ہیں کہ درندوں کے سر بھی شرم سے جھک گئے ہیں، معصوم بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے در پے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی
نومبر
فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور
اپریل
جنگ بندی معاہدے پر حماس کا ردعمل کیسا تھا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے
مئی
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی
دسمبر
ایران کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کو فروغ ملے گا، عطاء اللہ تارڑ
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
اگست
غزہ پٹی کی جاسوسی میں صہیونیوں کی مدد کرنے والے ممالک
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک برطانوی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلستان
اکتوبر