سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ قطر میں غزہ جنگ بندی کے مذاکرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور حماس اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔
عبرانی ذرائع نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ دوحہ میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بھی وقت معاہدے کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی جانب سے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے معطل
صہیونی آرمی ریڈیو نے بدھ کی شب دعویٰ کیا کہ اس حکومت اور تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور فریقین کے درمیان کسی بھی وقت معاہدے کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل بدھ کی صبح عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کل (جمعرات) کو دوحہ سے تل ابیب کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
نیز صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں قطر میں اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے دوحہ سے اسرائیل روانہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
قبل ازیں اس صہیونی میڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہونے والے معاہدے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔