عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس

صورتحال

?️

سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد اس ملک میں پیش آنے والی صورتحال اور سیاسی کشیدگی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کو کہا کہ ماسکو پاکستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، خبر رساں ذرائع کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ٹویٹ کیا کہ ہم پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال کی پیروی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں اور ہمیں امید ہے کہ احتجاج سنگین تنازعہ کی طرف نہیں جائے گا نیز اس ملک کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔

درایں اثنا بدھ کی شام ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملک بھر میں سیاسی کشیدگی کے نتیجہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے باعث میں پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک، پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اگلے دو دن کے لیے بند رہیں گے جس نے کو جنم دیا ہے، یاد رہے کہ اب تک مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

انٹیل ریپبلک ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری سیاسی مقاصد کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم ان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں کے خلاف تل ابیب کی ناکامی

نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم

جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر مملکت

?️ 29 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ

قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات بل منظور کرلیا

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کر کے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کی زمین

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے