سچ خبریں:الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے عرب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش سے جیتنے پر قطر اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہرایا۔
الخلیج الجدید نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے عرب کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش سے جیتنے کی خوشی میں قطر کے الثومه اسٹیڈیم میں الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم لہریا جس سے فلسطینیوں اور عربوں میں جوش و خروش پیدا ہوا۔
واضح رہے کہ الجزائر کی قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی میچ کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ نمودار ہوئے جن پر مراکش کے خلاف پنالٹی کک کا نشان تھا جبکہ الجزائر کے تماشائیوں نے بھی ایسا ہی کیا،یادرہے کہ اس جیت کے بعد اس ٹیم کا سیمی فائنل میں قطری ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
الجزائر کے فٹبالرز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے،عرب ممالک نے انہیں مبارکباد دی اور درحقیقت اس اقدام کو مراکش کی ٹیم کے خلاف فتح کے موقع پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک طرح کا تصادم قرار دیا جبکہ فلسطین کاز کے بارے میں الجزائریوں کے فراخدلانہ جذبات کو دیکھتے ہوئے فلسطینیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ الجزائر کی فتح فلسطینیوں کی فتح ہے اور مراکش کے اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدام کوغلط قرار دینا ہے۔
یادرہے کہ رباط نے حال ہی میں تل ابیب کے ساتھ سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیےجنہوں فلسطینیوں اور عربوں کو مشتعل کیا گیااور الجزائر کو بھی ناراض کیا۔