عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے

شیطانی

?️

سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک نے اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف وائٹ ہاؤس کے شیطانی منصوبوں کا انکشاف کیا۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوآرڈینیشن فریم ورک کہے جانے والے عراقی سیاسی گروپوں کے اتحاد کے اعلی عہدیدار جبار عودہ نے اس بات پر زور دیا کہ وائٹ ہاؤس کے دماغ میں شیطانی منصوبے ہیں جن کے ذریعے وہ عراق کے استحکام کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خاندانوں کی شام کے الہول کیمپ سے عراق منتقلی ہمارے ملک کے لیے سکیورٹی خطرات پیدا کرتی ہے، تاہم امریکہ کئی مہینوں سے ضروری تحقیقات کیے بغیر ان دہشت گرد عناصر کی واپسی پر زور دے رہا ہے۔

عودہ نے واضح کیا کہ جن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہم انہیں ملک واپس آنے کی اجازت نہیں دے سکتے،جن لوگوں نے قتل کا ارتکاب کیا ہے انہیں سزا دینے کے لیے عراقی عدالتوں کے حوالے کیا جانا چاہیے ،اگر ایسا نہیں ہو گا تو عراق کی سلامتی تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے الہول کیمپ میں داعش کے ہزاروں خاندان جن میں سے زیادہ تر کا تعلق داعش کے فراری کمانڈروں سے ہے،دوسری جانب عراق، شام اور اردن کے درمیان اہم ترین سرحدی مقام پر امریکیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت شدت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ دہشت گرد عناصر کی حمایت میں اضافہ ہے اور ان عناصر کی عراقی سرزمین پر منتقلی کا مقصد اپنے اڈے مضبوط کرنا ہے اور ریاست انبار میں عدم تحفظ پیدا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے سکیورٹی ماہرین میں سے ایک صفا الاعسم نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فوجی التنف سرحدی علاقے میں اپنی اشتعال انگیز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اس علاقے میں رہ سکیں نیز یہ قابض فوجی التنف کے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکی عراق میں موجود ہیں، داعش کی جانب سے سکیورٹی خطرات رہیں گے اس لیے کہ ان کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کی واضح ہے۔

الاعسم نے کہا کہ التنف کے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور فوجی کشیدگی میں اضافہ دہشت گرد گروہوں کے تعاون سے انبار میں واقع عین الاسد اڈے میں ان حملہ آوروں کی موجودگی کو تقویت دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اگرچہ عراق امریکہ کے علاوہ کسی بھی بیرونی فوجی قوت کی موجودگی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن امریکی اس ملک میں رہنے کے لئے عراقی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن

ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد عارضی طور پر امن قائم

?️ 2 دسمبر 2024ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی

بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک چھاونی پر حملہ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  نیوز میڈیا نے آج منگل کو بغداد کے بین الاقوامی

انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم

خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی

?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے

آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ

پاکستانی محقق: امام خمینی (رہ) کے افکار عالم اسلام میں مزاحمت اور بیداری کا آغاز تھے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی سیاسی محقق نے کہا: امام خمینی (رح) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے