?️
عراق کے اعلیٰ حکام کا غزہ کی خواتین کے مصائب رد عمل سامنے آگیا
بغداد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عراق کے وزیرِاعظم، صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ کی خواتین پر صہیونی مظالم کے خلاف سخت موقف اپنایا اور عالمی برادری کو ان مظالم کو روکنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عراقی خبررساں ادارے واع کے مطابق، وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے صفر کی پہلی تاریخ کو "اسلامی دنِ انسدادِ تشدد بر ضد خواتین” کے موقع پر منعقدہ سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا:
"ہم غزہ کی مظلوم خواتین کے مصائب کو یاد کرتے ہیں جو صہیونی محاصرے میں بدترین انسانی جرائم، خصوصاً بھوک اور قحط کا سامنا کر رہی ہیں۔ افسوس کہ عالمی برادری نہ تو اپنی اخلاقی اور نہ ہی قانونی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔”
عراقی صدر عبداللطیف رشید نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام، بالخصوص خواتین، روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت اور ظلم کا نشانہ بن رہی ہیں۔ یہ اقدامات کھلی نسل پرستی اور دوہرے معیار کی پالیسی کا ثبوت ہیں۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود مشہدانی نے کہا:
"ہم غزہ کی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے نام نہاد عالمی اداروں اور صہیونی ایجنڈے پر کام کرنے والے گروہوں کو بے نقاب کر دیا، وہی ادارے جو ہمیں خواتین کے حقوق کے نعروں سے بہرا کر چکے تھے، آج خود رسوا ہو چکے ہیں۔”
عراقی قیادت نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی خاموشی کو انسانی حقوق کے دعووں کے منہ پر طمانچہ سمجھتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی موت
?️ 14 اگست 2025امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی
اگست
امریکی معیشت کے لیے نیا چیلنج
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اومیکرون نسل کے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاکھوں محنت
جنوری
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو
اپریل
الفاشر؛ خواتین کے ساتھ زیادتی سے لے کر قتل اور لوٹ مار تک
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: الفاشر، سوڈان کے شمالی دارفور ریاست کا مرکز، انسانی المیے
نومبر
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جنوری
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے صیہونی قیدی کو بغیر کسی وجہ کے رہا کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک نمائندے نے لبنانی حکومت کے ایک
اگست
کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون
فروری