?️
سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور شام کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات کی حمایت کرتے ہوئے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک شام کے بحران کے حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے دمشق اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بغداد کو امید ہے کہ سعودی اور شام کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی میں اضافہ ہوگا جس سے عرب ممالک کی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق شام کے بحران کے حل کے لیے کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے اور پرامن طریقہ سے شامی بحران کے خاتمے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شام کو عرب ماحول میں واپس لانے کے لیے دنیا کے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کو تیار ہیں نیز ہم خطے میں بحرانوں کے خاتمے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد بدھ کی شام سعودی عرب پہنچے جہاں دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
شام کے وزیر خارجہ کے جدہ کے دورے کے اختتام پر جمعرات کی شب ریاض اور دمشق نے دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان پروازیں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ برسوں کے منقطع رہنے والی قونصلر خدمات بعد دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ عالمی ادارہ صحت سے باہر نکلنے جا رہا ہے؟
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے عالمی ادارہ صحت (WHO) سے نکلنے کی خبریں ایک
دسمبر
روس، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5
جون
پارٹی سربراہی کا معاملہ: عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو پارٹی
جنوری
روس سے سستے تیل کی درآمد سے مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر کم نہیں ہوں گی، مصدق ملک
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
مئی
ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات
جنوری
شہید خضرعدنان کون تھے؟
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:المیادین ویب سائٹ نے شہید خضر عدنان کی زندگی پر ایک
مئی
’آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعووں میں تشویشناک اضافہ‘
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و
اپریل
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو
دسمبر