?️
سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور PKK دونوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے اور اس ملک کی سرحدوں سے باہر اپنے مسائل حل کرنا چاہیے۔
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شمالی عراق کے صوبہ دوہوک میں ایک پہاڑی تفریحی مقام پر ترکی کے حالیہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق پر حالیہ توپ خانے کے حملے میں 9 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 155mm کی توپوں کے چار گولے نشانے پر لگے، جائے وقوعہ سے فوجی ماہرین کی رپورٹس اور تحقیقات، استعمال شدہ فوجی سازوسامان اور توپوں کے گولے مارنے کے جغرافیائی محل وقوع سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار ترکی ہے نیز ترکی نے باضابطہ طور پر ہم سے اس واقعے کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی درخواست نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق جنگ میں نہیں جائے گا ، اسے اس کی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترکی کے ساتھ تعلقات مفید اور دونوں ممالک کی سرزمین اور عوام کے باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئے لیکن حالیہ حملے کے حوالے سے ہم سفارتی اقدامات کریں گے اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کرانے کی کوشش کریں گے،عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عمل کو شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے سیاسی میدان میں ہم سے جو ہو سکا وہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
منی بجٹ معاملہ، عثمان بزدار کو ٹاسک سونپ دیا گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار
جنوری
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کے
نومبر
غزہ میں غذائی امداد کی تقسیم پر امریکی سفیر کا ردعمل
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائک ہاکابی نے کہا
مئی
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے کہا ہے کہ نتن یاہو کا
اپریل