سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی 4 اجتماعی قبروں کی دریافت کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
عراقی شہداء کے امور کی نگراں تنظیم کے سربراہ عبدالالہ النائلی نے کہا کہ یہ قبریں ہیت اور الصقلاویہ کے جنوب میں نیز الفلوجہ شہر میں الفیاد میں واقع ہیں نیز ایک اجتماعی قبر عراق کے صوبہ الانبار میں واقع الطاش علاقہ میں بھی دریافت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان قبروں کی دریافت اور دستاویزات سے متعلق اقدامات سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر انجام دیے گئے ہیں، مذکورہ عراقی تنظیم نے ان قبروں کو کھودنے اور لاشوں کی شناخت پر کام شروع کیا ہے۔
النائلی نے مزید کہا کہ بغداد اور دیگر صوبوں میں بڑی تعداد میں ایسے علاقے ہیں جہاں ممکنہ طور پر ان شہریوں کی اجتماعی قبریں ہیں جو بعث حکومت یا داعش دہشت گرد گروہ کا شکار ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی عراق میں داعش کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے یہ تنظیم ان قبروں اور مقتولین کی شناخت کا ارادہ رکھتی ہے، انہوں نے داعشیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سنجار کے شہریوں کے خاندانوں سے معلومات اور خون کے نمونے جمع کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔