?️
سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی مدت میں توسیع کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء میں توسیع کی تردید کی ہے، مشترکہ آپریشن کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے کہاکہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی مدت میں توسیع کے بارے میں افواہیں غلط ہیں، انہوں نے زور دے کر کہاکہ 30 دسمبر جنگی افواج کے انخلاء کا وقت مقرر ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
الخفاجی نے مزید کہا کہ انخلاء کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات جنگی دستوں، مشیروں اور دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف تربیت، اسلحہ سازی اور سکیورٹی معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں ہوں گے۔
اس سلسلے میں عراقی سید شہداء بٹالین نے امریکی افواج کے ساتھ فیصلہ کن اور تاریخی تصادم کے لیے تیاریوں کی سطح میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اہم گھڑی اور عظیم جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں، سید الشہداء بریگیڈ کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اپنی صفوں میں رکنیت اور رضاکارانہ خدمات کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور عراق کے مستعد عوام اور مزاحمتی گروہوں سے فیصلہ کن اور تاریخی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک نے امریکی قابضین کا مقابلہ کرنے کے لیے 12/31/2021 کو شام 12 بجے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھانے کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں مزاحمتی گروپوں کی رابطہ کار کونسل نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاءپر مبنی بیان جاری کیا۔
درایں اثنا عراق میں حزب اللہ کی بٹالین نےسرایا الدفاع الشعبی کو تحلیل کرنے اور اس کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی
ستمبر
ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع
اپریل
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے
اپریل
غزہ کے ایندھن کے ذخائر ختم ہونے کی خطرناک گھنٹی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے شدید محاصرے کے درمیان، غزہ کے سول ڈیفنس
اپریل
ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی
جنوری
مزار شریف شیعہ مسجد میں دھماکہ؛ 70 شہداء اور زخمیوں کے ابتدائی اعدادوشمار
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: مزار شریف میں عوامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
اپریل
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی