سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے بدھ کے روز کہا کہ عراقی مزاحمتی تحریک میں امریکیوں کو بھگانے کی صلاحت اور طاقت ہے کیونکہ وہ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز عراقی سکیورٹی کے ماہر کاظم الحاج نے کہا کہ عراقی مزاحمت میں امریکیوں کو بے دخل کرنے کی طاقت موجود ہے کیونکہ وہ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے، انہوں نے مزید کہاکہ مزاحمتی قوتیں امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، الحاج نے زور دے کر کہاکہ امریکیوں کے خلاف مزاحمت کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور انہیں 2008 اور 2010 کے تجربات ہیں جب امریکی اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے عراق سے دستبرداری پر مجبور ہوئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی مزاحمت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ امریکیوں کو ایک مشکل پوزیشن میں ڈال سکیں کیونکہ جدید آلات اور اسلحہ رکھنے کے علاوہ انھیں امریکی سرگرمیوں کے بارے میں بھی کافی معلومات ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ امریکی سفارتخانے سے وابستہ افراد ہی کو مزاحمت کی طاقت کے بارے میں شبہ ہے، عراقی ماہر نے کہاکہ حالیہ صورتحال سے ثابت ہوا ہے کہ مزاحمت کا پلڑا بھاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکیوں کے انخلا کا معاملہ وقت کی بات ہے کیونکہ امریکی فوج اس وقت مزاحمت کی طاقت سے بخوبی واقف ہےجبکہ امریکی فوجیوں پر حملوں نے حال ہی میں شدت اختیار کرلی ہے اور آئے دن حملے ہورہے ہیں۔