🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد روس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے عالمی سطح پر معاشی جنگ شروع ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ملکوں پر ماسکو کی پیش کردہ تمام تجاویز کو مسترد کردینے کا الزام عائد کیا ،انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے نیٹو کے پھیلاؤ کے بارے میں روس کی تشویش دور کرنے کے حوالے سے ہماری تمام تجاویز مسترد کردیں اور جنگ شروع ہونے کا اتنظار کیا تا کہ اس بہانے سے روس کی سرکوبی کی مہم چلا سکیں ۔
ویسلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف امریکہ اور یورپ کی اقتصادی جنگ میں پائی جانے والی شدت اور سرعت سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب والے ہمارے خلاف طویل جنگ کی تیاری کر چکے تھے ، مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ یہ جنگ یوکرین کی جنگ نہیں بلکہ روس کے خلاف مغرب کی پراکسی وار یا نیابتی جنگ ہے، اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے واضح کیا کہ ہمیں یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے مغربی ملکوں کے منصوبوں کے بارے میں کوئی غلط فہمی تھی اور نہ ہے۔
دوسری جانب یورپی کونسل کے سربراہ چارل میشل نے کھل کر کہا ہے کہ روس کے اثاثوں کو ضبط کرکے مارکیٹ میں بیچ دیا جائے اور ان کی فروخت سے حاصل آمدنی کو یوکرین کی تعمیر نو پر خرچ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس بات کے قائل ہوچکے ہیں کہ روس کے اثاثوں کو منجمد کرنا ہی نہیں بلکہ انہیں ضبط اور فروخت کرکے یوکرین کی تعمیرنو کے لیے خرچ کرنا بھی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے ضبط شدہ اثاثوں کو یوکرین کی تعمیر نو کے لئے فروخت کرنے کی تجویز ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب امریکہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کی ہر تجویز کا خیر مقدم کرے گا،امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے حال ہی میں کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ قانون سازی کے ذریعے روس کے ضبط شدہ اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست یوکرین کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
🗓️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی
جون
غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے
دسمبر
مہنگائی کے مختلف اسباب ہیں کچھ تو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں، شبلی فراز
🗓️ 8 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر
مارچ
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
ستمبر
پروازوں کی پابندیوں کی منسوخی کا اسرائیل سے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں: ریاض
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ہفتے
جولائی
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی
جولائی