?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اگر مغربی ممالک انتہا پسندی کی مذمت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خود سے شروعات کرنی چاہیے۔
اطارطاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک بیان میں مغربی فوجی مہم جوئی پر کڑی تنقید کی ، رپورٹ کے مطابق نیبنزیا نے اجلاس میں کہا کہ مغرب کو پہلے اپنی فوجی مہم جوئی کی مذمت کرنی چاہیے اور ان ممالک کے اقدامات سے نقصان پہنچنے والوں کو معاوضہ دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے کہا کہ میرے پاس مغربی دنیا کے لیے ایک تجویز ہے کہ اگر آپ انتہا پسندی کی مذمت کرنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ سے آغاز کریں، اپنی اپنی فوجی مہم جوئی، معاشی مجبوریوں، اپنی مہلک نوآبادیاتی جنگوں، نسل کشی اور مقامی لوگوں کی مال و دولت کی لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے ایک رول ماڈل بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حکومتوں اور قوموں کو معاوضہ ادا کریں جنہیں آپ کے اعمال سے نقصان پہنچا ہے،اس طرح کا اقدام ہمیں ایک منصفانہ عالمی نظام کے قریب لے جائے گا جس میں خود ساختہ استثنیٰ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ ماسکو نے حالیہ مہینوں میں مغرب کی طرف سے بہت زیادہ منافقت دیکھی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا قابض فوج کے خلاف اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی کنیسٹ کے ایک رکن نے قابض فوج کے 161
جولائی
روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی
مئی
ایرانی میزائل حملوں کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 28 سالہ امریکی صحافی جرمی لوفریڈو کو اسرائیلی پولیس نے
اکتوبر
گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18
اکتوبر
صیدنایا جیل میں پریس مشین یا خفیہ کمرے ہونے کی افواہیں
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صیدنایا جیل کے قیدیوں کے کمیٹی کے سربراہ دیاب سریہ نے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت
جنوری
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی
ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا بحری حدود فراہم نہیں کی، پاکستانی حکام کی وضاحت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی
جون