طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

طالبان

🗓️

سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے بعد روس طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے اور روس نے اسے قبول بھی کر لیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا ہے،اطلاعات کے مطابق افغان سفارت کار جمال غاروال روس میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں تاحال کسی ملک نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے اور نہ ہی طالبان حکومت کے سفیر کو قبول کیا ہے، اگرچہ روس نے بھی تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم سفیر کی تعیناتی قبول کرلی۔

واضح رہے کہ روس کے اقدام کو طالبان حکومت کو قبول کرنے کی جانب پہلا قدم کہا جا رہا ہے،ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق طالبان کی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

🗓️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے

وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل سے معاہدے

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لسید مراد علی شاہ نے آج صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی

وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری

🗓️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے

صہیونی فوج کا غزہ سے 3 راکٹ داغے جانے کا اعتراف

🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںصہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے ہمسایہ صیہونی

غزہ کی جنگ اسرائیل کے لئے سب سے تباہ کن جنگ

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی

🗓️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی

سعودی عرب میں کمرشل کمپلیکس میں لگی آگ

🗓️ 13 مئی 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے

کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے