?️
سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان فورسز کابل میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ صوبہ بامیان کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ طالبان فورسز ہر سمت سے کابل میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مشہور ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ طالبان مغربی کابل میں داخل ہو چکے ہیں،واضح رہے کہ طالبان اس وقت افغانستان کے 34 میں سے 26 صوبوں پر قابض ہیں، سابق وزیر داخلہ اور جرمنی میں سابق افغان سفیر علی احمد جلالی کابل پہنچ گئے ہیں اور عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔
اشرف غنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ افغانستان سے چلے گئے ہیں اور سرکاری خبروں کا اعلان جلد کیا جائے گا، افغانستان کے لیے نیٹو کے مشیر نکولس ولیمز نے کہا کہ نیٹو کا کہنا ہے کہ طالبان کو افغان عوام کا احترام کرنا چاہیے اور یہ ثابت کرنا چاہیے کہ ان کا طرز عمل معقول ہے، روس نے کہا ہے کہ اس کا اپنا سفارتی مشن کابل سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہےجبکہ طالبان نے کابل میں ماسکو سفارت خانے اور دیگر سفارت خانوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یادرہے کہ کابل میں طالبان افواج کی آمد کے بعدافغان صدر اشرف غنی نے نیٹو کے کئی اعلیٰ عہدیداروں اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے بات کی،درایں اثنا طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ اس گروپ کی فورسز نے بگرام ائیرپورٹ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعداسے بند کر دیا گیا۔
ڈنمارک نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو افغان دارالحکومت کابل سے ائر پورٹ پرمنتقل کردیا ہے، دریں اثنا امریکہ نے کابل میں دیگر سفارت خانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر محدود عملے کے ساتھ کام کریں۔
طالبان نے کہا ہے کہ چونکہ کابل ایک بڑا اور آبادی والا شہر ہے اس لیےاس گروپ کی قوتیں طاقت یا جنگ کے ذریعے شہر میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ پر امن طریقے سے افغان دارالحکومت میں داخل ہونا چاہتی ہیں، اس گروپ نے اپنی افواج کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ کابل کے دروازوں پر کھڑے رہیں اور شہر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، طالبان نے کہا ہے کہ ان کا کسی سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ تمام لوگ جنہوں نے افغان حکومت کے فوجی اور سویلین شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں محفوظ ہیں۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری
چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید، وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط
?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
فروری
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں
مئی
کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟
?️ 8 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے
دسمبر
پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مریم نواز کی مبارکباد
?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ
اکتوبر
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ
فروری
کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، بیرسٹرسیف
?️ 19 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ
مارچ