سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز نے 30 سے زیادہ اسرائیلی کمپنیوں کو ہیک اور غیر فعال کر دیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سائبر اسپیس مانیٹرنگ کمپنی (ESET) نے اعلان کیا کہ ہیکرز 30 سے زائد اسرائیلی کمپنیوں کے ای میل سرورز کی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورکس میں گھسنے اور ان کمپنیوں کو غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی ڈیٹنگ ویب سائٹس سے حساس معلومات کا افشا
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اس حکومت کی مختلف کمپنیوں پر ہیکرز کے بڑے حملے کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ 32 سے زائد کمپنیوں پر سائبر حملہ کیا گیا اور ان کمپنیوں کے سرورز پر موجود تمام ڈیٹا کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا۔
صہیونی ڈیٹا کمپنی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق جس کا صدر دفتر اسلواکیہ میں ہے، ہیکرز نے 32 کمپنیوں کو ہیک کیا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی ایک بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہیک
شائع شدہ رپورٹ کے مطابق برازیل کی ایک صہیونی کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو ہیک کیا گیا ہے۔
صہیونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سائبر حملہ بیلسٹک بوبکیٹ ہیکر گروپ نے کیا ہے جو ایرانی ہے۔