سچ خبریں:بحرین کے عوام نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کے دورہ بحرین کی مذمت میں احتجاج کرتے ہوئے اس غیر قانونی ریاست کے پرچم کو نذر آتش کیا۔
بحرین کے شہر منامہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ منامہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، یہ مظاہرہ سخت سکیورٹی کے درمیان ہوا جہاں بحرینی فورسز نے اسٹار آئی لینڈ پر مظاہرے کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا،تاہم حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سترہ شہر کے علاوہ المصلی سمیت بحرین کے دیگر علاقوں میں بھی بحرین کے عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آل خلیفہ حکومت کی غداری کی مذمت میں مارچ کیےجبکہ سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کرنے والے مظاہرین کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔
ان فلموں میں مظاہرین نے بحرینی اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہ لانے کا مطالبہ کیا،یادرہے کہ بیت المقدس پر قابض حکومت کے وزیراعظم بحرین کے ولی عہد کی دعوت پر پیر کی رات منامہ پہنچے، اسرائیلی وزیراعظم کا بحرین کا یہ پہلا عوامی دورہ ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے سابق وزرائے اعظم نے حالیہ برسوں میں خفیہ طور پر بحرین کا سفر کیا تھا۔